جھنگ ،فاریسٹرز / فاریسٹ گارڈز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جھنگ (ایم آر شاہد سے)فاریسٹرز / فاریسٹ گارڈز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے تمام فارسٹ گارڈز آج پنجاب کے تمام اضلاع میں پریس کلبز کے سامنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت پنجاب، محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف کے بنیادی حقوق اور مطالبات فوری تسلیم کریں جن میں سکیل اپ گریڈیشن، پروموشن، پیٹرولنگ کے لئے سواری، دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھنے کا پرمٹ، پیٹرولنگ الاونس اور رسک الاونس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   نوابوں کے شہرجھنگ کا تاریخی پس منظر

مظاہرین نے کہا کہ ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چاروں صوبوں کے نظام جنگلات کا تقابلی جائزہ لیا جائے اور جنگلات کے قانون اور مینول میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں۔

اس سلسلے میں سیکرٹری جنگلات پنجاب نے فارسٹ ایسوسی ایشن کا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ : چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کا دیہی مرکز صحت موضع باغ کا اچانک دورہ، علاج معالجہ ، صفائی کی صورتحال ، سٹاف کی حاضری اور سیکورٹی کا جائزہ لیا، عرفان حیدر سیال کی رپورٹ

مظاہرین نے کہا کہ حکومت پنجاب چارٹر آف ڈیمانڈ پر وعدے کے مطابق فوری عملدرآمد کرے ورنہ 25 مارچ 2019 کو لاہور میں وزیراعلی ہاوس کے سامنے احتجاج کریں گے جو مطالبات کے منظور ہونے تک جاری رہے گا۔