بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے، صدر پاکستان

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر مسلط کی گئی تو اپنا بھرپور دفاع کریں گے،

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کا اتحادی جماعتوں کی بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے مختلف پلانوں پر غور

کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ہم کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں لیکن جنگ کے خواہش مند نہیں وزیر اعظم عمران خان کا بار بار بھارتی وزیر اعظم مودی سے رابطہ کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ دنیا کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ ہم جنگ کرنا نہیں چاہتے ہم بتانا چاہتے تھے کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں لیکن کرنہیں رہے ہم نے بھارتی جہاز گرایا پھر ان کا پائلٹ واپس بھی کردیا جنگ سے بچنے کے لیے اس سے زیادہ ہم اور کیا کرسکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:   نوازشریف کی تھیلیم سکین کی رپورٹ آ گئی ، دل کومرض لاحق