پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی ڈوزیئر کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی ڈوزیئر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی نے ا پنے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ بھارت کا بھیجا گیا ڈوزیئر بنیادی طور پر 2صفحات کا ہے جس میں پلوامہ حملے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے حوالے کئے گئے ڈوزیئر میں صرف الزامات عائد کئے ہیں کوئی ثبوت نہیں د یا۔بھارتی ڈوزیئر میں کالعدم جیش محمد کی طرف سے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا ذکر ہے اور ساتھ ہی حملے کے بارے میں مختصر سا نوٹ لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعلیٰ پنجاب کو پہلے ہی سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے مل لینا چاہئے تھا،افتخار درانی

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے ڈوزیئرکے ساتھ ثبوت دینے کے بجائے 22 کے قریب نام دیے ہیں، جنہیں پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ۔