نریندر مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے: ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) اور درجنوں تجارتی تنظیموں نے افواج پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شیخ عبدالوحید، اعجاز عباسی، قربان عالی خان اور چیف کوآرڈی نیٹر ملک سہیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاروبای برادری کے قائدین نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کو اپنی افواج پر ناز ہے اوران کے لئے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   تعمیراتی سرگرمیوں میں بڑا اضافہ،پاکستان میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

قائدین نے کہا کہ بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، سستی شہرت کے لئے ان کی کوششیں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گی ۔ مودی سرکار سستی شہرت کے ذریعے الیکشن جیتنے کے لئے جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے مگر اسے علم نہیں کہ اس سے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا جس سے کروڑوں افرد ہلاک ہو جائیں گے اور ساری دنیا بری طرح متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت نے کمرشل بینکوں سے 112ارب کا قرضہ حاصل کرلیا

ایف پی سی سی آئی عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج مودی کے سیاسی جنون میں ان کا ساتھ نہ دیں۔