ہمارے معاشرے میں لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہراتے ہیں، اداکارہ متھیرا

لاہور(این این آئی) اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے، لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہراتے ہیں جو ظلم ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں متھیرا نے کہا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   جنوبی پنجاب صوبہ، اہم فیصلہ متوقع، وفاقی وزیر خسرو بختیار اسلام آباد طلب

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر فیصلہ ہونا چاہیے۔ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پرواہ نہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اپنی بولڈ اداکاری کے سبب خصوصی شہرت رکھتی ہیں جس کے سبب فلمی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔