سعودی عرب کا شام میں اپنا سفارت خانہ نہ کھولنے کا فیصلہ

Spread the love

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے جب تک شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی عمل میں پیشرفت نہیں ہوتی وہ شام میں اپنا سفارت خانہ نہیں کھولے گا۔ شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا،

یہ بھی پڑھیں:   لیبیا میں انتخابات سے متعلق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مجوزہ کانفرنس تاخیر کا شکار

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجیبر نے ریاض میں روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سفارت خانہ کھولنا وہاں سیاسی عمل میں پیشرفت پر منحصر ہے، لہٰذا ابھی ایسا کوئی عمل قبل از وقت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:   برطانوی انتخابات میں بڑی کامیابی ، کتنے پاکستانیوں نے میدان مار لیا ؟

الجبیر کےمطابق شام کی عرب لیگ میں واپسی کا فیصلہ بھی ابھی قبل از وقت ہی ہو گا۔