روس کا سرد جنگ میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان

ماسکو(این این آئی)روس نے سرد جنگ کے زمانے میں طے پانے والے ایک جوہری معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کی طرف سے آئی این ایف نامی اس معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ۔

روسی صدارتی محل کریملن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاکہ روسی صدر ولادیمر پوٹن نے روس کے سابق سوویت یونین اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کے فیصلے پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔ امریکا نے رواں برس اگست میں اس معاہدے سے الگ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکا کی یورپ کو ایرانی ایئرلائن پر پابندی عاید کرانے پرقائل کرنے کی کوشش

یہ معاہدہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کی تیاری اور ان کے استعمال پر پابندی سے متعلق تھا۔