بھارت کو سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا، بھارت کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا،نجی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستان کے پانیوں میں داخل ہو نے سے روک دیا،

پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہکی ناکامی ہے ،ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہو نا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت نے کالعدم تنظیموں کی مدد کرنے والی این جی اوز کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے ، امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔