سمجھوتہ ایکسپریس 185 مسافروں کو لے کر بھارت پہنچ گئی

لاہور (زرائع) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس سمجھوتہ ایکسپریس بحالی کے بعد سخت سیکیورٹی میں 185 مسافروں کو لے کر بھارت پہنچ گئی۔

واضح رہے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ ہفتے جمعرات کو لاہور سے واہگہ کے راستے اٹاری ریلوے اسٹیشن جانے والی ٹرین کی روانگی موخر کردی گئی تھی اور بعدازاں وزارت خارجہ کی جانب سے سروس معطل ہونے کا اعلان سامنے آیا تھا۔