نواز شریف کی فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد

Spread the love

اسلام آباد (زرائع) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 فروری کو دیے گئے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

زرائع کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیزیہ کرپشن کیس میں سزا کے خلاف طبی بنیادوں پر ضمانت دینے کی درخواست کی تھی، جو 25 فروری کو مسترد کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال،نئے انکشافات،بچوں کو پانی تک نہیں دیا گیا،بھائی مقتول خلیل

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نوازشریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں عدالت عظمیٰ سے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی دی گئی 7 برس قید کی سزا ختم کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   480 سے زائد بدعنوان افسران نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی کی اسکیم میں شامل