بھارت پر جنگی جنون سوار، روس سے 36 رافیل طیارے مانگ لیے

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ائیرچیف مارشل بی ایس دھنوانے کہاہے کہ بھارتی ائیرفورس کو ستمبر میں روسی ساختہ رافیل طیارے مل جائیں گے،

بھارتی ٹی وی کے مطابق پیر کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے کہاکہ بھارتی ائیر فورس کو مزید بہتر اورجدید بنانے کے لیے روسی ایوی ایشن کو 36رافیل طیارے فراہم کرنے کا آرڈردے دیا ہے تاہم بھارتی ائیر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کی.