بھارتی طیارے کو مار گرانے کے لیے جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیارے کا استعمال کیا گیا

واشنگٹن (زرائع) بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان نے آزاد کشمیر میں بھارتی دراندازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے کو مار گرانے کے لیے جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیارے کا استعمال کیا۔خیال رہے کہ جے ایف-17 تھنڈر چینی ساختہ جنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کیس میں پراجیکٹ کے راستے جو آئے اسے ٹریک کا حصہ بنانے کا حکم دیدیا

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ممکن ہے کہ بھارتی طیارے کو گرانے اور نتیجتاً پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لینے کی کارروائی میں ان میں سے ایک طیارے کا استعمال کیا گیا ہو‘۔

واضح رہے کہ امریکی سفارت کار جاننا چاہتے تھے کہ کیا پاکستان نے اس کارروائی میں امریکی ساختہ طیارے ایف-16 کو استعمال کیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:   مختلف کالعدم تنظیموں کے 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل