پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل

لاہور(ماجد اسحاق سے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لاہور میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کراچی منتقل کردیے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی ایل کا پاکستان کا مرحلہ اب 9 مارچ سے شروع ہوگا۔

پی سی کے مطابق لاہور سے کراچی میچوں کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کی تاخیر سے آغاز کی وجہ سے کیا گیا ہے، کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر ہوسکتے تھے لہذا یہ میچز کراچی منتقل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کرس جورڈن اور الیکس ہیلز کراچی پہنچ گئے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزز اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا، ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8 میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام دیکھ سکیں اور یہی ہمارا وژن ہے۔

پی سی بی کے نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا جب کہ 10 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شاہ 7 بجے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کے میچز منسوخ کرانے کی سازش ناکام

11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے جب کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اسی روز شام سات بجے مدمقابل ہوں گی۔

13 مارچ کو کوالیفائر، 14 مارچ کو ایلیمینیٹر اور 15 مارچ کو دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کو ان کی رقم واپس کرید جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلاگیا، آئی سی سی اس معاملے کا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اشارہ دیا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز کراچی میں ہوں گے، میں نے 2 میچز مانگے تھے اب تو سارے مل گئے ہیں۔

صحافی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ ‘پی ایس ایل کے میچز کراچی میں شفٹ کئے جارہے ہیں سندھ حکومت کیا کررہی ہے’ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس میں کراچی کے ہر شخص سے تعاون چاہوں گا، اپنی طرف سے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں۔