پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ بھارت سے کئی قدم آگے ہے،مہر سرفراز کھرل ایڈووکیٹ

جھنگ (عرفان حیدر سیال سے ) جھنگ ڈسٹرکٹ بار کے سابقہ صدر سینئر مہر سرفراز کھرل ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج نے ثابت کردیا کہ وہ بھارت سے کئی قدم آگے ہیں اگر خدانخواستہ جنگ ہوئی تو وکلا پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت اور دراندازی کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کے جزبے جوان کردئیے اور دشمن پر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور جدید ہتھیاروں کی صف میں انڈیا سے کئی قدم آگے ہے

ان سب سے بڑھ کر پاک فوج کے جوانوں کا جزبہ شہادت انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے کیونکہ ملکی سلامتی کے معاملے میں ہمارے تمام طبقات متحد و متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارا دشمن مکار اور عیار ہے

ہر پاکستان افواج پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آواز پر ہمارے ہر فرد کی طرف سے لبیک کی آواز آئے گی۔۔۔آخر میں انہوں میڈیا نمائندگان کا قومی تقاضوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔۔