جھنگ: تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ڈی سی کی کھلی کچہری،سائلین نے شکایات کے انبار لگا دیئے

Spread the love

اٹھارہ ہزاری(سبطین عباس ساقی سے)ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کی طرف سے پیش کی گئیں درخواستوں کی سماعت کی اور موقع پر ازالہ کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں صحت ، تعلیم، مال ، واپڈا، پولیس ، زراعت ، لائیو سٹاک ، جائیداد کے تنازعہ سمیت مختلف نوعیت کی درخواستوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان کے فوری حل کےلئے رپورٹ پیش کریں تاکہ موقع پر داد رسی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:   پیرمحل، ایف آئی اے کی کارروائی، منی لانڈرنگ میں ملوث پیرمحل کا کرنسی چینجر گرفتار، 50لاکھ ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ تحصیلوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد علاقہ کی عوام کو انکی دہلیز پر فوری اور موقع پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں:   محراب پور: گرلز ڈگری کالج کے قریب نوجوان وکیل پر حملہ، تشدد کرکے لہولہان کردیا،ملزمان فرار

عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں ۔ شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانا اور ان کے مسائل اچھے اخلاق سے حل کرنا بھی ایک عبادت ہے تمام سرکاری ملازمین دیانتداری انتھک محنت فرض شناسی اور حب الوطنی کے حقیقی جذبہ سے سرشار ہوکر عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں تاکہ اس کا ثمر براہ راست شہریوں کو ریلیف کی صورت میں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی جائزہ اجلاس

درخواستوں پرموثر عمل درآمد اور پیش رفت بارے سائلین نے ڈپٹی کمشنر کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیااور کہا کہ وہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے مطمئن ہیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔