بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا

لاہور (زرائع) پاکستان کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرانے کے بعد گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس اپنے ملک کے حوالے کرنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو سخت سیکیورٹی میں واہگہ بارڈر لایا گیا، جہاں انہیں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دفتر خارجہ نے پاکستان کی حراست میں موجود بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔