واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت امریکی ردعمل کا اندازہ لگا رہ امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔
اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی میں شدید اضافہ ہوچکا ہے، امریکی ردعمل کو بھارتی ایئراسٹرائیک کی توثیق سمجھا گیا۔ پاکستانی سفیراسد مجید خان نے کہا کہ امریکی رد عمل نے بھارت کومزیدحوصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے فوج کو جارحیت سے نمٹنے کا حکم دیا ہے۔