پاک بھارت کشیدگی: اب پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہوں گے یا نہیں؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سول ایوی ایشن نے انتہائی اہم ترین اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی
فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند رہیں گی اور ملک بھر میں فضائی آپریشن معطل رہے گا ۔

سول ایوی ایشن کا کہناتھا کہ پاکستان میں آج رات 12 بجے تک فضائی حدود مکمل طور پر بند رہے گی ، تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں تمام مسافر متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں ۔سول ایوی ایشن کا کہناتھا کہ صورتحال دیکھتے ہوئے مزید معلومات شیئر کی جائیں گی ۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے پاکستان میں شیڈول میچز کے حوالے سے فرنچائزز کی پی سی بی حکام سے میٹنگ ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں شیڈول میچز کے حوالے سے فرنچائزر کی پی سی بی حکام سے بدھ کی شام میٹنگ ہوگی جس میں موجودہ صورت حال پر ٹیم اونر کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف فورم پر سامنے آنے والی اطلاعات کے بجائے حقیقی صورت حال سے ٹیم اونرز کو آگاہ رکھا جائے، کراچی میں 7 مارچ سے 17 مارچ تک پانچ میچز طے ہیں جبکہ لاہور میں تین میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جانے ہیں ،ابھی تک میچز شیڈول کے مطابق ہیں اوراس میں کسی تبدیلی کا ہرگز فیصلہ نہیں ہوا ہے