بھارتی طیاروں کو گرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی تصویر سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا جن میں سے ایک طیارے کا ملبہ پاکستان اور دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں جاگرا، آزاد کشمیر میں گرنے والے طیارے کے دو پائلٹس کو بھی زمین پر موجود پاک فوج کے دستوں نے تحویل میں لے لیا اور اب بھارتی طیاروں کو گرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی تصویر بھی سامنے آگئی

نجی چینل کے سوشل میڈیا منیجر اور صحافی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ’’ درمیان میں پاکستان کے قابل فخر بیٹے سکواڈرن لیڈر حسن ہیں جنہوں نے بھارتی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا‘‘۔ یادر ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واقعے کی تصدیق کردی اور زندہ پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا بھی اعلان کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کے بعد پاکستان کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، ہم جنگ نہیں چاہتے ، ہم امن چاہتے ہیں ،دونوں ملکوں کے لوگ اور خطے کے لوگوں حق ہے کہ وہ امن سے زندگی گزاریں ،

اگر آپ کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے لوگوں کو تعلیم اور روزگار دینے کی ضرورت ہے توآئیں مل کر بیٹھیں اور اس پر بات کریں ،بھارتی حکومت کو چاہیے کہ اس پر ٹھنڈے دل سے غور کریں ، جو پاکستان اور بھارت میں حالات چل رہے ہیں ، پاکستان جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا اور ہماری طرف سے امن کا پیغام ہے ۔