پاکستان نے بھارت کے ایک نہیں دو پائلٹ زندہ گرفتار کرلیے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی تصدیق کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر نے پاک فضائیہ کے طیاروں کے سرجیکل اسٹرائیکس میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کرنے والے 2بھارتی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے ،جن میں سے ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا آزاد جموں و کشمیر میں گرا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے نوشہرہ کے راستے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 2بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے مار گرایا ہے ،جن میں سے ایک طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر اور دوسرے کا ملبہ پاکستان کی حدود میں جاگرا ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 2بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق کر دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک بھارتی پائلٹ گرفتار،دوسرا زخمی ہے جس کو سی ایم ایچ میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے