ٹرمپ کی نافذ کردہ نیشنل ایمرجنسی کے فیصلے کی منسوخی کا امکان

واشنگٹن (زرائع) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کی جانب سے امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی نافذ کردہ نیشنل ایمرجنسی کے فیصلے کی منسوخی کے لیے پیش کی جانے والے قرارداد باآسانی منظور ہونے کا امکان ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہے اور امریکی صدر کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سے متعلق نافذ ایمرجنسی کے خلاف قرارداد منظور ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکا کا پاکستان سے ایک بار پھر’ ڈومور‘کا مطالبہ

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے شمال میں سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے معاملے پر مخالف سیاسی جماعت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوئے تھے جس کے بعد امریکی صدر نے 15 فروری کو ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔