ھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بلااشتعال گولہ باری سے تاحال 4افراد شہید 5افراد زخمی

کوٹلی(ویب ڈیسک)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بلاشتعال گولہ باری سے تاحال 4افراد شہید 5افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک گھر تباہ ہوگیا، شہید ہونے والے افراد میں ماں ،بیٹی اور بیٹا بھی شامل دیگر اہل خانہ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے چاروں سیکٹرز چڑھوئی،کھوئی رٹہ،نکیال اور تتہ پانی کی سول آبادی پر بھارتی فوج کی طرف سے شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میں 1کھوئی رٹہ سیکٹر کے گاؤں خانپورکی رہائشی خاتون شہناز زوجہ صدیق شہید جبکہ ایک لڑکی سمیرا اور ایک لڑکا عدنان زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   مشرف غداری کیس کے فیصلے پر توہین آمیز بیانات دینے والے وزراء عدالت میں طلب

نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک گولہ ملک عمر حیات کے گھر پر آلگا جس سے سارا گھر تباہ ہوگیا۔گھر میں رہائش پذیر6افرادمیں سے 3شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے۔شہید ہونے والے افراد میں افراز ولد عمر حیات 9سال،زرینہ دختر عمر حیات 15سال اورموتیاں بیگم زوجہ عمر حیات 40 سال جبکہ عمر فاروق ولد عمر حیات 17سال،سرفراز ولد عمرحیات 12سال،صغیر ولد عمرفاروق 10سال زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   صوبوں کے ساتھ ملکرنئی انرجی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت

بھارتی جارحیت کا مقابلہ پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی طرف سے بڑی گنیں استعمال کی جارہی ہیں جن سے برسائے جانے والے گولوں کی آوازیں لائن آف کنٹرول سے 30سے 40کلو میٹر دور کوٹلی شہر میں واضح سنائی دی جاتی رہی ہیں ۔

بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ اور نکیال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کردیا گیا ہے۔لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نصراللہ خان نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کرلیا،خود نگرانی کے لیے موجود ہیں۔