بھارتی فلموں کی مشہور اور چلبلی اداکارہ سوناکشی سنہا بڑی مصیبت میں پھنس گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فلموں کی مشہور اور چلبلی اداکارہ سوناکشی سنہا بڑی مصیبت میں پھنس گئی ،پولیس نے اداکارہ سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ایک شخص نے معروف بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی اور پیسے لینے کے باوجود شو میں پرفارم نہ کرنے کے جرم میں سوناکشی سنہا سمیت دیگر 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   کلبھوشن یادیو نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ہونے والے ناروا رویے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ویڈیو جاری

مدعی مقدمہ کے مطابق سوناکشی سنہا نے گذشتہ سال ستمبر میں اس سے شو میں پرفارم کرنے کے لئے 37 لاکھ روپے لئے ،اس نے پروگرام کی بڑے پیمانے پر تیاریاں مکمل کیں جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے تاہم وہ اس کے شو میں شریک ہی نہیں ہوئی جبکہ اداکارہ پیسوں کی واپسی کے تقاضے پر بھی ٹال مٹول کرتی رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر کےگھر پر ڈکیتی، ہاتھا پائی کے دوران شدید زخمی

مذکورہ شخص نے دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس سے رابطہ کیا تاہم پولیس بھی کارروائی کرنے سے انکاری ہوئی تو مذکورہ شخص نے پولیس اور سوناکشی سنہا کے رویے کے خلاف زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اداکارہ سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:   عالمی طاقتوں کی گریٹ گیم، کسی بھی ملک میں مارشل لا لگایا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سمیت دیگر 5 افراد کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔