مجرم نے47 سال قید کی سزا ملنے پر اپنے ہی وکیل کی پٹائی کر دی

واشنگٹن (آن لائن ) امریکی ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی کویاہوگا کی عدالت میں ایک مجرم نے کیس ہارنے اور 47 سال قید کی سزا ملنے پر اپنے ہی وکیل کی پٹائی کر دی۔

جج کے سزا سناتے ہی مجرم اپنے وکیل آرون بروکلے پر چڑھ دوڑا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اچانک حملے پر وہاں موجود دیگر وکیل اور پولیس اہلکاروں نے مجرم کو فوری طور پر قابو کر کے جیل منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کا ایران سے تیل کی خریداری کا فیصلہ، امریکا کے ساتھ ایران پابندیوں سے رعایت کی مدت میں توسیع کے لیے مذاکرات جاری

مجرم کی طرف سے وکیل پر چڑھائی کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ ڈیوڈ چسٹن نامی مجرم کو پولیس نے2017 میں گھریلو تشدد اور آتشزدگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔