چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں کو بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘ کی مالی معاونت کا انکشاف

کراچی(آن لائن)چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں کو بھارتی دہشت گرد خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کی مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔بدھ کے روز کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا عبوری چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

چالان میں کہا گیا کہ عبداللطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ سےٹریفک پولیس اہلکار قتل

سی ٹی ڈی نے چالان میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردوں کی بھارتی ایجنسی ’را‘ نے مالی معاونت کی، سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی سفارش بھی کی ہے۔

چالان کے متن کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے، ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ریکوڈک کیس، پاکستان پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد

عبوری چالان کے مطابق ملزمان نے ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی، چالان میں پانچ سے زائد دہشتگردوں کو مفرور قرار دیا گیا ۔