وزیر خارجہ کا ایران حملے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار، تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (زرائع) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاسداران انقلاب کی بس پر حملے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب جاوید ظریف سے فون پر کی گئی بات چیت کے دوران یہ پیشکش کی اور اب پاکستان کا وفد ایران کے تحفظات جاننے کے لیے جلد تہران کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں تیسرا ملک کون سا تھا؟ وزیر خارجہ نے سب بتا دیا

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے میں 27 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان پہلا رابطہ تھا۔