طالبان نے پاکستان میں امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کو منسوخ کر دیا

اسلام آباد (زرائع) طالبان نے پاکستان میں امریکا کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات کو منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے زیادہ تر اراکین سفر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ امریکا اور اقوام متحدہ کے بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز جاری ہونے والے اس اعلامیے کی مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق ان کے اس بیان میں یہ بھی وضاحت نہیں کی گئی کہ ان کے متعدد اراکین کس طرح متحدہ عرب امارات اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

خیال رہے کہ طالبان کا قطر میں دفتر ہے جہاں ان کی مذاکراتی ٹیم موجود ہے۔