ملتان سلطانز کو 7رنز سے شکست،کراچی کنگزنے میدان مار لیا

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7رنز سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف ملا لیکن وہ مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ صرف 5رنز پر گری، جب وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام موریس ایک رن بناکر محمد عامر کو وکٹ دے بیٹھے۔ شان مسعود اور لاری ایونس نےکچھ مزاحمت کی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 47رنزبناکر اسکور 52 تک پہنچادیا، لیکن شان مسعود 20 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔

نئے بیٹسمین لاری ایونس 39 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ آندرے رسل 9 رنز کی اننگز بناکر محمد عامر کا شکار بنے۔ شعیب ملک کو 52رنز پر عثمان شنواری نے سکندر ضا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

شاہد آفریدی اور حماد اعظم نے تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی لیکن محمد عامر نے اپنے ایک اوور میں شاہد آفریدی کو 14 اورحماد اعظم کو 12 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنادیا۔

سہیل خان نے بھی اپنے آخری اوور میںگرین اور محمد الیاس کو آؤٹ کیا۔ یوں ملتان سلطانز کی ٹیم نے9وکٹوں کے نقصان پر176 بنائے اور کراچی کنگز 7رنز سے میچ جیت گئی۔ کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے 25رنز دے کر 4 ، جبکہ سہیل خان نے 57رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔