کراچی کنگزکا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا .

پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے ٹام مورس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا

لیکن محمد عامر نے دوسرے ہی اوور میں ٹام کو پویلین واپس بھیج دیا جب کہ شان مسعود بھی 20 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کے میچز منسوخ کرانے کی سازش ناکام

اس سے قبل میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا

اور 157 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جو کراچی کنگز کی تمام سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں:   زلمی کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لیام لیونگ 43 گیندوں پر 82 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کے بعد کولنگ انگرام بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔ بابراعظم بھی 77 رنز کی اننگز کھیل کر کرس گرین کا شکار بنے ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا

یہ بھی پڑھیں:   ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

جب کہ عماد وسیم بھی 4 رنز بناکر گرین کا شکار بنے، سکندر رضا کی اننگز بھی 4 رنز تک محدود رہی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے 3 جب کہ جنید خان اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔