اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منِظم انداز میں مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے،
ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث گروہ سوشل میڈیا اور دیگر طریقے استعمال کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وزارت داخلہ نے کارروائی کے لیے خط بھی جاری کیے ہیں۔