حکومتِ پنجاب نے نواز شریف کو سینٹرل جیل لاہور سے جناح ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی

Spread the love

لاہور (زرائع) حکومتِ پنجاب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو سینٹرل جیل لاہور سے جناح ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی جہاں دیگر علاج کے ساتھ امراضِ قلب کے علاج کی سہولت موجود ہے۔

جس کے بعد جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے سزا یافتہ قائد کو آج (جمعہ) کو ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   آرمی چیف کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شریک ہونگے یا نہیں ؟بڑا اعلان کردیا گیا

69 سالہ نواز شریف کے قیام کی مدت تک کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہسپتال کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم کو 5 روز تک سروسز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد 7 فروری کو واپس کوٹ لکھ پت جیل لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے تک اضافے کا امکان