پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز دبئی میں ہوگیا۔ چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کیلئے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظارختم ہوا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ پی ایس ایل سیزن فور کی افتتاحی تقریب میں جنون گروپ جذبوں میں جنون کے سرُ بکھیرے گا

یہ بھی پڑھیں:   کوہلی کی 64 انٹرنیشنل سنچریاں، تیسرے نمبر پر آگئے

آئمہ بیگ دلوں کے تاربجائیں گی جب کہ فواد خان ایونٹ کا ٹائٹل سانگ گا کر رنگ جمائیں گے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا پہلا میچ لاہورقلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں کئی تبدیلیوں کے ساتھ جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گی،

یہ بھی پڑھیں:   کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے ایسا اعلان کردیا پوری قوم خوشی سے نہال ہوگئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کئی بڑے نام گنوا چکی، اب فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی اور شاداب خان پر انحصار ہوگا۔