چوہدری پر ویزالہیٰ کے خلاف نیب متحرک،انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر افراد پر 13 انکوائریاں کرنے کی منظوری دے د ی گئی ۔ جبکہ اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیرحناربانی کھر، چیئرمین این ایچ اے شاہداشرف تارڑ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق سابق ایم ڈی بیت المال عابدوحیدشیخ کیخلاف انکوائری کا آغاز کرنے کی منظوری دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:   50 ملکوں کو ویزا آن ارائیول اور 175 کو ای ویزا کی سہولت دی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اجلاس میں ڈپلومیٹک شٹل سروس کاغیرقانونی ٹھیکے کاریفرنس دائرکرنےکی منظوری ، نیب کا کہناہے کہ ملزمان میں سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری، آصف ہاشمی،ظفراقبال،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرقصوراکرم جویئہ کانام شامل ہے۔ نیب کے اجلاس میں غلام سرورسندھو ، محمد حسین ، منیر جیلانی ، نصرت اللہ ، سابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے پی اورنگریب ، اصغر خان ، سابق ایکسیئن ہالہ ڈویژن عاشق علی کیخلاف ریفرنس کی منظوری دیدی گئی ہے۔چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور ہائیکورٹ نے تاحکم ثانی نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا