پی آئی اے کا پی ایس ایل کےلئے مخصوص پروازیں چلانے کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک)شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری، پی آئی اے پی ایس ایل کے میچوں کے دوران ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کیلیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جن شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے وہاں قومی ایئر لائن شائقین کرکٹ کو سفری سہولت مہیا کریگا.

یہ بھی پڑھیں:   لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 172 رنز کا ہدف

پی آئی اے کی جانب سے سہولت متعارف کرانے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کرسکیں گے ۔

پی ایس ایل کے میچز کے دوران بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایئر بس 320 طیارے کے ذریعے 170 مسافر اور 777 سے 300 مسافروں کو پہنچایا جائے گا

یہ بھی پڑھیں:   پٹ بل کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت

جبکہ پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے آپریٹ ہونگی ۔