شہباز شریف کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

Spread the love

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی

یہ بھی پڑھیں:   اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کیا جو کچھ ہی دیر بعد سنادیا گیا جس میں عدالت نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت منظور کرلی۔

اس موقع پرشہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا کر گرفتار کیا لہذا عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:   قطرکا پاکستانیوں کو سستے مکانات تعمیر کرکے دینے کا فیصلہ