سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے

جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او او کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں:   حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ قاتلوں کے ساتھ ہے یا شہدا کے ساتھ، بلاول بھٹو زرداری

نجی ٹی وی کو حاصل دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔

جب کہ جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ایوی ایشن کا چارج سنبھالنے کا اعلان