اٹھارہ ہزاری،علاقہ بھر میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار

اٹھارہ ہزاری(سبطین عباس ساقی سے)علاقہ بھر میں پیشہ ور گداگروں کی بھرمار،چوری کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری چوک اور مختلف عوامی جگہوں پر پیشہ ورگداگروں کی بھرمار ہےیہ بھکاری مختلف چوکوں ہوٹلوں پر شہریوں کا پیچھا کرتے اور زبردستی بھیک وصول کرتے ہیں جبکہ ان بھکاریوں میں خواتین بھکاریوں کی تعداد تر زیادہ ہے جو کہ دکانداروں،طالبعلموں اور نوجوانوں سے بھیک مانگتی ہیں اورسرےعام گناہ کی دعوت بھی دیتی ہیں جس سے علاقہ بھرمیں فحاشی پھیل رہی ہے،علاوہ ازیں مزکورہ پیشہ وربھکاری چوری ودیگروارداتوں سے بھی گریزنہیں کرتے،عوامی اور سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں:   سندھ کالج گیمز کے زون ٹو 4 کا گورنمینٹ بوائز کالج ٹھٹھہ میں آغاز