افغان طالبان کا امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لئے 14 رکنی نئی ٹیم کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آگے لے جانے کے لئے 14 رکنی نئی ٹیم کا اعلان کر دیاہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطا بق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہدکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ افغان طالبان سربراہ امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ملا برادر نے مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہےجو14افراد پرمشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا

ذبیخ اللہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ اب تک مذاکرات اہم مسائل سے متعلق درست سمت کی جانب جا رہے ہیں۔افغان طالبان ترجمان نے کہا کہ مذاکرتی ٹیم میں مولوی ضیاء الرحمان، مولوی عبدالسلام حنفی اور شیخ شہاب الدین شامل ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ملا عبداللطیف منصور، ملا عبدالمنان عمری، مولوی امیر خان متقی، ملا محمد فاضل مظلوم، ملا خیرالله، مولوی مطیع الحق، ملا محمد انس حقانی، ملا نورالله، مولوی محمد نبی اور ملا عبدالحق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   شہزادہ ہیری کے بعد شہزادہ ولیم کے جوتے میں بھی سوراخ