اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ،پی آئی اے کے لئے 5 ارب 60 کروڑ کے اجراءکی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے پی آئی اے کے لیے 5ارب 60کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران پی آئی اے کو 5ارب 60 کروڑ کے اجرا ک منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس رقم سے پی آئی اے کے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں کمی

ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی منظوری بھی دی ۔ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ کپاس پر تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   سود کا خاتمہ،خیبرپختونخوامیں بڑا کام ہوگیا

ای سی سی اجلاس میں کپاس اگانے والے علاقوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور کپاس کی فصل بڑھانے کے لیے ریسرچ ڈیولپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کا بھی فیصل کیا گیا۔