پی ایس ایل 4؛ دبئی میں بارش کی وجہ سے ٹریننگ سیشن منسوخ

دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث آئی سی سی اکیڈمی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والی بارش کی وجہ سے آئی سی سی اکیڈمی کا میدان خشک نہ ہوسکا

جس کی وجہ سے لاہور قلندرز اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو صبح کے سیشن میں ٹریننگ کا موقع نہیں مل سکا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کرکٹرز کو انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے گیلے میدان پر پریکٹس کا خطرہ مول نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے ایسا اعلان کردیا پوری قوم خوشی سے نہال ہوگئی

دوسری جانب پی ایس ایل 4 میں شرکت کیلیے تمام ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں، جنوبی افریقن اسٹار اے بی ڈیویلیئرز اور ہارڈس ویلجوئن نے لاہور قلندرز جبکہ ویسٹ انڈین بیٹسمین ڈیوائن اسمتھ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ رات ہی جوائن کرلیا تھا.واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 کا آغاز بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلاگیا، آئی سی سی اس معاملے کا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی