نوازشریف علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں لیکن یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہو سکے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نوازشریف کی دل کی بیماری کا علاج موجود ہے مگر ان کے دل کی خواہش پوری نہیں کرسکتے کیونکہ وہ علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں اور اب یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   حب میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر جاں بحق، 6زخمی

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جیل میں نوازشریف بیماری کے بہانے ہسپتال جانے کا کہتے ہیں اور ہسپتال پہنچ کر ان کو جیل کی یاد ستانا شروع ہو جاتی ہے، نوازشریف خرابی صحت کا بہانہ بنا کر این آر او مانگ رہے ہیں جب کہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ذاتی مفادات کے تحت جھوٹ بول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاک چین وزرائے خارجہ نے بھارتی بیان مسترد کردئیے

صوبائی وزیر نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کے دل کے معائنہ کے لئے ایک ماہ میں 4 میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے گئے لیکن ان کی تسلی کبھی بھی ممکن نہیں کیونکہ اب ان کے لئے یوم حساب آ چکا ہے اور وہ کسی بھی بہانے سے راہ فرار کی تلاش میں ہیں۔