مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید ایک ایک وزارت دینے کی یقین دہانی کروائی ہے.

ذرائع کے مطابق پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا اور آئندہ ہفتے مونس الہی وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا حلف اٹھائیں گے .

یہ بھی پڑھیں:   جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا بھارت انتظار کرے، ترجمان پاک فوج

علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی وعدے کے مطابق مزید ایک اور وزارت دی جائے گی