آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

پشاور(بیورورپورٹ)حکومت نے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان کو آئی جی آزاد کشمیر مقرر کیا گیا ہے

جب کہ آئی جی آزاد کشمیر محمد نعیم خان کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

ان کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ 21 کے محمد سلیم کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا مقررکیا گیا ہے۔ محمد سلیم پہلے ہی خیبرپختونخوا میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

چیف سیکرٹری آزادکشمیر خواجہ داؤد احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں

اعلامیہ کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین کی خدمات آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کی گئی ہیں جب کہ آئی جی آزاد کشمیر محمد نعیم خان کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا پولیس تعینات کیا گیا ہے۔