طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کامثبت کرداراہم ہے، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کا نہیں، امن کا معاہدہ کررہا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد برائے پاکستان و افغانستان نے یوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کا نہیں بلکہ امن کا معاہدہ کررہا ہے

طالبان سے مذاکرات بالکل ابتدائی مرحلے میں ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا اور پاکستان کا ان مذاکرات کی کوششوں میں مثبت کردار قابل تعریف ہے

تاہم امریکا پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات چاہتا ہے۔خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا افغانستان سے جنگ کے خاتمے کیلیے کوشاں ہیں اور افغانستان سے نکلنے کا نہیں، امن کا معاہدہ کررہا ہے کیوں کہ طالبان سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن فوج سے نہیں ہوسکتا۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا افغان حکومت اورطالبان میں مذاکرات چاہتا ہے لہٰذا افغان سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ طالبان سے پرامن انتخابات کیلیے معاہدہ طے پا جائے گا.

امید ہے کہ جولائی سے قبل امن معاہدہ طے ہوجائے گا تاہم اگر معاہدے پر پیشرفت نہ بھی ہوئی توافغان الیکشن بروقت ہوں گے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ طالبان بھی افغان انتخابات میں حصہ لیں۔