سندھ فتح کرنے کےلئے فاطمہ بھٹو کو منانے کی کوششیں

لندن (ویب ڈیسک )سندھ سے پیپلز پارٹی کو آوٹ کرنے کی ایک اور کوشش ،پیپلز پارٹی کے نام سے فاطمہ بھٹو کی ایک اور سیاسی جماعت لانے کی تیاریاں شرو ع ہو گئیں

نجی نیوز چینل کے مطابق نئی جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سابقہ یا لاحقہ لگا یا جائے گا ،مجوزہ سیاسی جماعتوں کو طاقت ور سیاسی حلقوں اور قوتوں کی حمایت بھی حاصل ہو گی

یہ بھی پڑھیں:   چینی قرضے پر سالانہ سود 36.3 ارب تک جاپہنچا

۔فاطمہ بھٹو سیاسی جماعت بنانے سے گریزاں ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ تعلیم کے شعبے میں اپنے کام کو آگے بڑھائیں ۔مقتدر حلقوں سمیت اہم سیاسی حلقے چاہتے ہیں کہ فاطمہ بھٹو سیاست میں آئیں کیونکہ وہ ہی پیپلز پارٹی کو سندھ کی سیاست سے آوٹ کر سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی نظر بندی، ملک کے مختلف شہروں میں دھرنا، بدترین ٹریفک جام

فاطمہ بھٹو اس وقت لندن میں موجود ہیں ،نئی جماعت بنانے کے لیے ایک طرف کاغذی کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف غنوی بھٹو، فاطمہ بھٹو کو منانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔