سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل گرفتار

لاہور(نیوز رپورٹر)نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کرلیا ہے،

کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اپنے اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔جس کی وجہ سے کامران مائیکل کو گرفتار کیا گیا ہے

نیب کے مطابق سابق وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی اراضی کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیاں کیں جس پر انہیں حراست میں لیا گیا انہیں کل احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔