وزیر اعظم کی حکومتی موقف کو عوام تک مثبت انداز میں پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے این آر او ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سابق سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   معذرت چاہتا ہوں امل کیس کو ختم نہیں کرسکا،ثاقب نثار

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے این آر او سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی۔

دریں اثنا وزیراعظم نے عوام تک حکومتی مؤقف مثبت انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:   دہشتگردوں کی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش، 4 مسافر جاں بحق