مرغی چور پھنس گیا، 300ارب لوٹنے والوں کی ضمانت ہوگئی، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15 مرغیاں چوری کرنے والا جیل میں ہے اور 300 ارب چوری کرنے والے باپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نہ ہوتی تو قوم پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں ہی پھنسی رہتی.

عمران خان کی وجہ سے نوازشریف اور آصف زرداری سیاست میں قصہ پارینہ بن چکے ہیں ان لوگوں کی سیاست میں اب کوئی اہمیت باقی نہیں رہی

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی آمدنی5 ہزار 647 ارب روپےہے جس میں سے 2 ہزار ارب روپے قرضوں کے سود پر دے رہے جو گزشتہ 10 سال میں لیے گئے تھے

17 سو ارب روپے دفاع پر لگاتے ہیں جب کہ وفاقی حکومت منفی 632 روپے سے کام شروع کرتی ہے، ماضی کی حکومتوں نے ملکی اثاثوں کو گروی رکھوا کر قرض لیے

سندھ کا ترقیاتی بجٹ 2ہزار ارب روپے ہے جس میں700 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹس میں چلا گیا جب کہ پنجاب میں 61 ہزار اساتذہ کی بھرتی اور صاف پانی کے لیے مختص پیسے اورنج لائن ٹرین میں پھونک دیے گئے، سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹا اور پھر عیاشیوں میں پیسے لٹا دیے

وزیر اطلاعات نے کہا کہ15 مرغیاں چوری کرنیوالاجیل میں ہے اور 300ارب چوری کرنیوالےوالےباپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی،مرغی چور کی ایک سال سے ضمانت نہیں ہوئی لیکن ملک لوٹنے والوں کو 4 ماہ میں ضمانت مل گئی

15سو ارب روپے چوری کرنے والے پی اے سی میں ہے اور شہباز شریف کا پروٹوکول میں 6،6 گاڑیاں موجود ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ عمران خان حکومت میں آگیا ہے تو نظام ٹھیک ہوگیا ہے،

حکومت بدلنے سے نظام نہیں بدلتا بلکہ نظام بدلنے کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے، پی ٹی آئی نے حکومت میں آکر نظام کی تبدیلی کے لیے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اور اب دوسرے مرحلے میں نظام تبدیل ہوگا۔