جاوید ہاشمی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کو سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے سے روک دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال پہنچے تو پولیس نے انہیں ملاقات کرنے سے روک دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے نام لسٹ میں نہ ہونے پر جاوید ہاشمی کو ملاقات سے روک دیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے باعث نوازشریف سے ملاقاتیں ختم کردی گئی ہیں ،نوازشریف کی صحت خراب ہونے کے باعث آج عام ملاقاتیں نہیں ہوں گی،خاندان کے کچھ افراد اوراہم پارٹی رہنما آج نوازشریف سے ملیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ؟ بھارت بے نقاب، میجر جنرل آصف غفور کا بھی بھرپور ردعمل سامنے آگیا