30 مارچ تک چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے، شیخ رشید

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عدنان شریف سے)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 مارچ سے پہلے یا بعد میں چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ایک کی ڈیل ہو رہی تھی اب پورا پیکیج لیا جا رہا ہے، 30 مارچ سے پہلے یا بعد میں چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے، کل میں وزیراعظم سے بات کروں گا اور 8 تاریخ کو قوم کو آگاہ کروں گا جب کہ سانحہ ساہیوال میں بڑا ظلم ہوا ہے، جوڈیشل کمیشن بھی بنے تو کوئی حرج نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو مشکلات میں اضافہ ہوتا، وزیراعظم

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ جانتا ہے حکومت نہیں جاتی، ابھی چل رہی ہے۔